باجوڑ سے افسوسناک خبر سامنے آگئی

عباس خان 

باجوڑ کی تحصیل خارمیں کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک کمسن بچہ زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب گراؤنڈ میں معمول کی سرگرمیاں جاری تھیں۔دھماکے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

زخمیوں کوطبی امداد کے لیے خار اسپتال منتقل کیا گیا۔

ضلعی ایمرجنسی آفیسر امجد خان کے مطابق دھماکے میں زخمی  شخص زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے جاں بحق ہوگئےجبکہ زخمی بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت فضل اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ دھماکہ ایک “آئی ای ڈی” کے ذریعے کیا گیا تاہم مزید معلومات کےلیےشواہد اکٹھے کر رہے ہیں۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔

Scroll to Top