پاکستان میں ہونڈا ایٹلس نے اپنی مقبول گاڑی ہونڈا سٹی کا نیا ویرینٹ ‘ایسپائر ایس’ پیش کر دیا ہے۔
یہ نئی پیشکش چھٹی جنریشن ہونڈا سٹی کا حصہ ہے جسے 2021 میں پہلی بار پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کرایا گیا تھا۔
دنیا بھر میں ساتویں جنریشن کی سٹی فروخت ہو رہی ہے وہیں ہونڈا پاکستان نے پرانی جنریشن کو مزید بہتری کے ساتھ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیا ویرینٹ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صارفین کی اکثریت اگلی جنریشن کا شدت سے انتظار کر رہی تھی مگر کمپنی نے اس کے بجائے موجودہ ماڈل میں چند نمایاں تبدیلیاں اور بہتریاں متعارف کروائی ہیں۔
سٹی ایسپائر ایس 1.2 CVT کی قیمت 47 لاکھ 37 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، سٹی 1.5 ایسپائر CVT اب 60 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب جبکہ سٹی 1.5 ایسپائر ایس CVT کی قیمت 61 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
ماڈل میں نیا ہونڈا لوگو، دو تازہ رنگ، بلیک شارک فن اینٹینا، ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور ریئر لائٹس، بلیک اسپورلر اور فوگ لیمپس شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اپڈیٹڈ الائے رمز، کروم ڈور ہینڈلز اور گارنشز گاڑی کے بیرونی انداز کو نکھارتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری،ہونڈا سٹی کا نیا ماڈل لانچ
گاڑی کے اندر ہائی کوالٹی فیبرک سیٹس نئے پیٹرن میں پیش کی گئی ہیں، سٹیئرنگ وہیل اور گیئر نوب کو لیدر فنشنگ کے ساتھ بیس بال اسٹچنگ میں ڈیزائن کیا گیا ہے، آڈیو سسٹم کو بھی بہتر بنایا گیا ہے جس کے لیے ٹویٹر سپیکرز شامل کیے گئے ہیں۔