ظفر علی شاہ
لوئردیر: ادینزئی کے علاقے باڈوان میں 8 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعے میں پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی عمریں 14 اور 15 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت ثناء اللہ اور محمد یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھاجس پر مقامی شہریوں اور تاجر برادری نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مقتول بچے کی لاش سڑک پر رکھ کر مظاہرہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے طارق افغان ایڈووکیٹ کے خلاف سائبر کرائم نوٹس معطل کردیا
چکدرہ پولیس نے قتل اور زیادتی کے مقدمے میں دونوں ملزمان کو باضابطہ طور پر نامزد کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے تفتیش کے دوران قتل کے ثبوت حاصل کیے جا چکے ہیں۔