ایشیاکپ:افغانستان نے ہانگ کانگ کو شکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے ابتدائی میچ میں افغانستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہانگ کانگ کو 94 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے اس مقابلے میں افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔ اوپننگ بلے باز صدیق اللہ نے 73 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے صرف 21 گیندوں پر 53 رنز جڑ کر ٹیم کے مجموعے کو مضبوط بنیاد فراہم کی۔ محمد نبی نے بھی 33 رنز کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔

جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مکمل طور پر جدوجہد کرتی نظر آئی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر صرف 94 رنز ہی بنا سکی۔ بابر حیات 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ باقی بلے باز افغان باؤلرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔

افغانستان کی جانب سے فضل الحق فاروقی، عظمت اللہ عمرزئی، نور احمد اور گلبدین نائب نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : چنگان السوین کا نیا ماڈل لانچ، قیمت بھی سامنے آگئی

ہانگ کانگ کے بولرز میں آیوش شکلا اور کنچت شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیںلیکن وہ افغان بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

Scroll to Top