عالمی و ملکی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 36 ڈالر سستا ہو کر 3,618 ڈالر کی سطح پر آ گیا۔

ادھر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آ گئی۔ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ میں 4,100 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 3,515 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 218 روپے پر آ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ستمبر میں جلسہ ہوگا، قیادت علی امین گنڈاپور کرینگے، بیرسٹر گوہر

یاد رہے کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھاتاہم اب کمی کا یہ رجحان سامنے آیا ہے۔

Scroll to Top