آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر کے لیے ریلائیڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں میں تقریباً دو اعشاریہ آٹھ فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس این جی پی ایل کے لیے ترسیل کی قیمت 11.2365 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،
جس کے بعد ایس این جی پی ایل کے لیے تقسیم کی قیمت 12.0127 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 19 دہشت گرد ہلاک
اسی طرح ایس ایس جی سی ایل کے لیے ترسیل کی قیمت 9.8619 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رکھی گئی ہے، اور تقسیم کی قیمت 11.0105 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔
اوگرا کے مطابق آر ایل این جی کی قیمتوں میں اوسطاً 2.36 سے 2.63 فیصد اضافہ ڈلیورڈ ایکس شپ قیمت میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔