سپاہی واجد کیانی نے محاذ جنگ میں اپنی جان قربان کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ ان کی بہادری اور قربانی ایک مثال ہے جو ہر دل کو چھو جاتی ہے۔
دشمن کی بے رحم گولہ باری نے نہ صرف سپاہی واجد کی زندگی متاثر کی بلکہ ان کی ماں، بیوی اور ننھی بیٹی کو بھی ان سے چھین لیا، مگر ذاتی غم کے باوجود واجد کیانی کو آج بھی اپنی وردی پہنانے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔
سپاہی واجد کیانی کی قربانی عزم حب الوطنی اور بے لوث خدمت کا روشن نمونہ ہے۔
یہ کہانی ان تمام خاندانوں کے جذبے اور قربانیوں کی یاد دہانی ہے جو ملک کے تحفظ کے لیے خاموشی سے قربانیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اوگرا کا ستمبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 2.5 فیصد اضافہ
قوم شہداء کے خون کو سلام پیش کرتی ہے جو پاک سرزمین کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کی خوشحالی کی ضمانت ہے۔
ہمارے غازی اور شہید ہمیشہ تاریخ کے روشن چراغ رہیں گے جو کبھی مدھم نہیں ہوں گے۔