باجوڑ میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

باجوڑ : شرپسند عناصر کی طرف سے گنجان آباد عنایت کلے بازار میں نصب کردہ آئی ای ڈی کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے باجوڑ پولیس اور پاک آرمی کی بم ڈسپوزل ٹیموں نے ناکارہ بنا دیا

اطلاع موصول ہوتے ہی ایس ایچ او تھانہ لوئی سم شیر زمین خان فوری طور پر نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بعد ازاں بم ڈسپوزل کے ماہرین نے انتہائی مہارت اور پیشہ ورانہ انداز میں بم کو کنٹرولڈ بلاسٹ کے ذریعے ناکارہ بنا کر بازار کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

دوسری طرف آج صبح دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ لوئی ماموند پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم پولیس جوانوں نے بروقت اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیا۔ حملے کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان پیش نہیں آیا۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، وزیراعظم

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے جوانوں کی جرات و بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس پوری قوت اور عزم کے ساتھ امن دشمن عناصر کے خلاف برسرِپیکار ہے، اور فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔

Scroll to Top