اسرائیل کی بزدلانہ جارحیت کے خلاف عرب اور مسلم رہنما کل قطر میں ہنگامی سربراہی اجلاس کے لیے جمع ہوں گے۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس کا مقصد اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کو مسترد کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اجلاس میں اسرائیلی حملوں کی مذمت پر مبنی ایک اہم قرارداد تیار کی جائے گی جس کا مسودہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ترتیب دیا جائے گا، اجلاس میں فلسطین سے متعلق مزید سخت موقف اپنائے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
قطری وزارت خارجہ نے واضح کیا ہے کہ عرب و اسلامی ممالک اسرائیلی جارحیت کے خلاف متحد ہیں اور قطر کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آج دوحہ کا دورہ متوقع
وزارت کے مطابق یہ اجلاس اسرائیل کو ایک واضح اور مضبوط پیغام دے گا کہ امت مسلمہ فلسطینی عوام کے ساتھ ہے اور اسرائیل کی جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔