امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادی ممالک کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں روس سے تیل کی خریداری فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ دہرایا گیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے روسی تیل کی خریداری کو افسوسناک اور حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے امریکا اور اس کے اتحادیوں کا مذاکراتی موقف کمزور ہوتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اگر نیٹو ممالک ان کی تجاویز پر عمل کریں تو یوکرین میں جاری جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر نیٹو نے فوری اور فیصلہ کن اقدام نہ کیا تو وہ امریکا اور میرے وقت کا ضیاع ہوگا۔
امریکی صدر نے کہا میں ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہوں، نیٹو اتحادیوں کو بھی اپنی تیاری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ روس پر آئندہ ممکنہ پابندیاں نیٹو کے فیصلوں سے مشروط ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی بزدلانہ جارحیت پر عرب و مسلم رہنما کل قطر میں جمع ہوں گے
خط میں صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک سے دفاعی اخراجات میں اضافے کا مطالبہ بھی دہرایا جو ان کے گزشتہ بیانات کا تسلسل ہے۔