وزیر دفاع خواجہ آصف بنوں میں شہدا کے جنازے میں عدم شرکت پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور دیگر پی ٹی آئی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 بہادر جوانوں کی نمازِ جنازہ میں نہ تو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شریک ہوئے اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف کی کوئی قیادت وہاں موجود تھی۔
خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے بھارت کے مدد یافتہ دہشتگردوں نے خیبرپختونخوا میں ہمارے 12 سپوتوں کی جان لے لی۔
انہوں نے کہا ہے کہ کہ سول اور عسکری قیادت نے شہداء کے جنازوں میں شرکت کی مگر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ شامل نہیں تھا۔
وزیردفاع نے کہا کہ تحریک انصاف اس معاملے میں کس جانب ہے؟ کیا وہ ہمارے شہید بیٹوں کے قاتلوں کے ساتھ ہے یا اپنے وطن کی حفاظت کرنے والوں کے ساتھ کھڑی ہے؟
یہ بھی پڑھیں: افغانستان خارجیوں یا پاکستان میں سے ایک کا انتخاب کر لیں، وزیراعظم
یاد رہے واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی، سی ایم ایچ بنوں میں زخمی جوانوں کی عیادت بھی کی۔