پاک بھارت ٹاکرا! دبئی کا موسم آج کیسا رہے گا؟کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

پاک بھارت ٹاکرا! دبئی کا موسم آج کیسا رہے گا؟کرکٹ شائقین کیلئے اہم خبر آگئی

ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور ہائی وولٹیج مقابلے پاکستان بمقابلہ بھارت سے قبل دبئی کے موسم کے حوالے سے کرکٹ شائقین کے لیے اہم اپ ڈیٹ سامنے آگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، آج دبئی میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔ دن کے دوران درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جو کہ کھلاڑیوں اور شائقین دونوں کے لیے ایک چیلنج بن سکتا ہے۔

کرکٹ کا بخار عروج پر
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا یہ میچ نہ صرف ایشیا کپ کا سب سے بڑا مقابلہ ہے، بلکہ دونوں ملکوں کے کروڑوں شائقین کی نظریں بھی اس پر جمی ہوئی ہیں۔ گراؤنڈ کے اندر کھلاڑیوں کا جوش و خروش اور باہر شائقین کا جذبہ دونوں آسمان کو چھو رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا روایتی پراپیگنڈا جاری
میچ سے قبل بھارتی میڈیا کی جانب سے حسبِ روایت غیر ضروری شور شرابا اور منفی پروپیگنڈا جاری ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کی جانب سے پیدا کی جانے والی نفرت کی فضا کھیل کے حسن کو متاثر کر سکتی ہے۔

شائقین: ہار جیت کھیل کا حصہ ہے
دونوں ملکوں کے باشعور کرکٹ فینز اس بات پر متفق نظر آتے ہیں کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، اور اصل مقصد مقابلہ بازی کے جذبے کو فروغ دینا ہونا چاہیے، نہ کہ نفرت کو۔

میچ آج شام ساڑھے سات بجے،
پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ آج شام 7:30 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گرما گرم موسم میں ہونے والا یہ میچ بلاشبہ ایشیا کپ 2025 کا یادگار مقابلہ بننے جا رہا ہے۔

Scroll to Top