محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے منجمد اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلوائے جانے کا انکشاف

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے منجمد اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے نکلوائے جانے کا انکشاف

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے منجمد اکاؤنٹ سے 10 کروڑ روپے سے زائد رقم غیر قانونی طریقے سے نکلوائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم کے ہیومن کیپٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کے اکاؤنٹ کو 25 جون کو منجمد کیا گیا تھا، مگر اس کے باوجود 3 جولائی کو تین چیکس کے ذریعے 10 کروڑ 60 لاکھ 44 ہزار 579 روپے نکالے گئے۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق محکمہ تعلیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نے اس معاملے پر بینک کے اعلیٰ حکام کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم کیسے اور کس اجازت سے منجمد اکاؤنٹ سے نکالی گئی، اس بارے میں وضاحت فراہم کی جائے اور بینک انتظامیہ کی غفلت کی بھی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

یہ انکشاف مالی بدعنوانی کے امکانات کو بڑھا رہا ہے، جبکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا میں اس سلسلے میں شفافیت اور احتساب کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top