پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج،نام بارے پتا چل گیا

پی ٹی آئی کے 3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج،نام بارے پتا چل گیا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تین ارکانِ قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

نجی ٹی وی چینل (ایکسپریس نیوز)کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر غور کیا گیا۔

عدالت نے عدم پیروی کو بنیاد بناتے ہوئے تینوں درخواستیں خارج کر دیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے یہ ارکان 26 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے مقدمے میں نامزد ہیں، جو تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا۔ اسی کیس کے سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔

Scroll to Top