عباس خان
باجوڑ: سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ملٹری آپریشن کے بعد ضلع باجوڑ میں علاقوں کو کلیئر کرانے کا عمل مرحلہ وار جاری ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے سموارکے روز تحصیل ماموند کے مزید 4 دیہات کو کلیئر قرار دے دیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کلیئر قرار دیے جانے والے علاقوں میں ڈمہ ڈولہ 1، ڈمہ ڈولہ 2، انعام خورو چینگئی اور میٹو چینگئی شامل ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مقامی آبادی کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سابق مونال ریسٹورنٹ کے قریب خیبر پختونخوا حکومت کا کروڑوں روپے کا عالی شان کے پی ہاؤس بنانے کا فیصلہ
انتظامیہ نے بتایا کہ کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد متعلقہ دیہات کے رہائشی اب بحفاظت اپنے گھروں کو واپس جا سکتے ہیں۔