اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو حقیقی معنوں میں داد رسی کی ضرورت ہے، مگر حکومتیں صرف فوٹو سیشن میں مصروف ہیں۔
اپنے بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ متاثرین کو ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، جبکہ عملی امدادی سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تو حکومت کا وجود ہی دکھائی نہیں دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایشیا کپ: سری لنکا نے ہانگ کانگ کو4 وکٹوں سے ہرادیا
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ کڑے وقت میں حکومتوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ متاثرہ افراد کے دکھ اور پریشانی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔