بانی سے سیلاب کے باعث ملاقات نہ ہو سکی، علی امین گنڈا پور نے حقائق سامنے رکھ دیے

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے وزیر علی امین گنڈا پور نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات نہ ہونے کے سوال پر سخت جواب دیا ہےانہوں نے کہا میں پختونخوا میں سیلاب میں مصروف تھا، اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی تنقید کی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں جیل کی دیوار توڑ کر اندر گھس جاؤں تو کیا یہ مجھے ملنے دیں گے؟

انہوں نے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ ہمارے جو لوگ شہید ہو رہے ہیں ان پر پالیسی بنانا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چارسدہ : شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا، شہدا کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، آر پی او جواد قمر

ہم نے افغانستان سے بات کی تو وہ کہتے ہیں کہ یہ تمہارا کام نہیں، تو پھر تم کر لو۔ اتنے آپریشنز کر کے تم نے کیا حاصل کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں سیلاب تھا، وہاں رہنا ضروری تھا، اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان سے ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔

Scroll to Top