پشاور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اہم کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔
کارروائی کے دوران طورخم بارڈر ٹرمینل پر ایک ٹرک سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور آئس برآمد کی گئی۔
اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ منشیات ایک کارگو گاڑی میں سمگل کی جارہی تھیں، جو شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک میں چھپائی گئی تھیں۔
تلاشی کے دوران ٹرک کے خفیہ خانے سے تقریباً 17,500 کلوگرام ہیروئن اور 4,500 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، فتنہ الہندستان کے 5 دہشت گرد ہلاک
ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرک کا ڈرائیورجو کہ افغانستان کا رہائشی ہے، گرفتار کر لیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والی منشیات کی مجموعی مالیت تقریباً 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔
گرفتار ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔