9 مئی مقدمات میں پی ٹی آئی کے 14 رہنماؤں کے اشتہار جاری

9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں انسداددہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 14 رہنماؤں کے اشتہارات جاری کر دیے ہیں۔

یہ اشتہارات انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے، جن کے مطابق ملزمان کی عدالتی حاضری نہ ہونے اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود گرفتاری میں ناکامی کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

عدالت نے 18 اکتوبر تک اشتہارات پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ رپورٹ جمع نہ کرانے کی صورت میں ملزمان کو مفرور قرار دینے کی کارروائی شروع کی جائے گی۔
اشتہار جن رہنماؤں کے خلاف جاری کیے گئے ان میں شامل ہیں:
عمر ایوب
کنول شوذب
شیخ راشد شفیق
عظیم اللّٰہ خان
زرتاج گل
رائے محمد مرتضیٰ
رائے حسن نواز
محمد احمد چٹھہ
محمد جاوید
شبلی فراز
چوہدری آصف علی
چوہدری بلال اعجاز
شکیل احمد خان
اشرف خان
اشتہارات درج ذیل تھانوں کے مقدمات میں جاری کیے گئے ہیں:تھانہ نیو ٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار۔
یاد رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف پہلے ہی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو چکے تھے، تاہم گرفتاری نہ ہونے کے باعث عدالت نے اب اشتہارات کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالتی ذرائع کے مطابق اگر یہ رہنما مقررہ تاریخ تک عدالت میں پیش نہ ہوئے تو آئندہ مرحلے میں انہیں قانونی طور پر مفرور قرار دے کر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top