ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل کے دوسرے راؤنڈ سے باہر

پاکستان کے مایہ ناز جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے کے دوسرے راؤنڈ میں ایونٹ سے باہر ہو گئے، جس کے ساتھ ہی پاکستان کے تمغہ جیتنے کی امیدوں کو بڑا دھچکہ لگا۔

ایونٹ جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری ہے جہاں دنیا بھر کے ٹاپ تھروورز ایکشن میں ہیں۔ فائنل کے دوران ارشد ندیم نے اپنی پہلی باری میں 82.27 میٹر کی تھرو کی، جو ایک قابلِ ذکر آغاز تھا، تاہم یہ انہیں ٹاپ پوزیشنز دلانے میں ناکام رہی۔

سچن اور نیرج کی شاندار تھروزفائنل کی پہلی باریوں میں بھارت کے سچن یادیو نے 86.29 میٹر کی زبردست تھرو کی جبکہ نیرج چوپڑا نے 83.65 میٹر کے ساتھ اپنی برتری ثابت کی۔ ان تھروز نے مقابلے کو نہایت سخت بنا دیا۔

ارشد ندیم کی پہلی تھرو کے بعد وہ ساتویں نمبر پر تھے۔ ایونٹ کے قوانین کے مطابق، ابتدائی تین باریوں کے بعد صرف ٹاپ 8 ایتھلیٹس کو مزید تین باریوں کا موقع ملتا ہے۔

دوسری تھرو میں فاول، ایونٹ سے اخراجارشد ندیم کی دوسری تھرو فاول ہو گئی، جس کے باعث وہ مزید بہتری نہ لا سکے۔ تیسری تھرو کے بعد درجہ بندی میں بہتری نہ آنے پر ارشد ندیم فائنل کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کر سکے۔

پاکستان کے لیے ایک اعزاز، لیکن مایوسی بھیاگرچہ ارشد ندیم کے لیے یہ چیمپئن شپ کامیابی سے خالی رہی، مگر ان کا عالمی فائنل تک پہنچنا بھی پاکستان کے لیے ایک فخر کی بات ہے۔ وہ مسلسل عالمی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں اور ایک بار پھر اپنی محنت، جذبے اور قابلیت سے قوم کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

Scroll to Top