صدیوں سے لوگ لیموں کی غذائیت اور اس کے کھانوں میں استعمال کے فوائد کی تعریف کرتے آ رہے ہیں۔ لیموں کو اپنی روزمرہ خوراک میں شامل کرنے کا سب سے آسان طریقہ اسے پانی میں ڈال کر پینا ہے، خاص طور پر گرمیوں میں لیموں پانی ایک انتہائی صحت بخش مشروب کے طور پر پسند کیا جاتا ہے۔
اگر آپ روزانہ صبح لیموں پانی پینے کا معمول بنائیں تو ایک ماہ کے اندر آپ کو کئی حیرت انگیز فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ سب سے پہلے، صبح لیموں پانی پینے سے ہاضمے کے مسائل میں کمی آتی ہے۔ اس کے علاوہ، وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے یہ عادت نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس لیے یہ قوت مدافعت بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لیموں پانی جلد کو نقصان پہنچنے سے بچانے میں بھی معاون ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم فائنل کے دوسرے راؤنڈ سے باہر
نوٹ یہ ہے کہ یہ معلومات عمومی رہنمائی کے لیے ہیں کسی بھی بیماری کی تشخیص یا علاج کے لیے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا ضروری ہے۔





