روس میں میں 7.8 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 7.8 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے بعد خطے میں سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی  10 کلومیٹر تھی، زلزلے کے فوری بعد کئی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے جن میں سب سے شدید کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

کامچاتکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے کہا کہ زلزلے کے بعد تمام ہنگامی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ رہائشی عمارتوں، سکولوں اور دیگر سوشل اداروں کا فوری معائنہ شروع کر دیا گیا ہے۔

کامچاتکا جزیرہ نما کے مشرقی ساحل  جو بحیرۂ بیرنگ اور بحرالکاہل کے سنگم پر واقع ہے جہاں سونامی کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

حکام کے مطابق ساحلی علاقوں میں 1 سے 2 فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں لیکن تالحال بڑے پیمانے پر نقصان یا خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

Scroll to Top