پشاور: سرکاری تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کے خلاف طلبہ کی احتجاجی ریلی

پشاور میں خیبرپختونخوا میں سرکاری سکولز اور کالجز کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ کی کال پر ایک بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی المرکزی اسلامی سے شروع ہوکر جی ٹی روڈ تک جاری رہی جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے شرکت کی۔

احتجاجی ریلی میں شریک طلبہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری تعلیمی اداروں کی آؤٹ سورسنگ اور نجکاری کے خلاف اپنا فیصلہ واپس لے۔

ریلی سے ناظم ضلع پشاور حسن امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور اس حق پر سمجھوتہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ سے تعلیم کے معیار اور طلبہ کے مستقبل کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شمالی وزیرستان کے شہداء کے اعزاز میں پروقار تقریب

ریلی کے شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر اپنی پالیسی تبدیل کرے اور طلبہ کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھے۔

Scroll to Top