افغان سر زمین پر امریکی افواج کی واپسی کو مسترد کرتے ہیں، ٹرمپ کے بیان پر افغانستان کا ردعمل

کابل: بگرام ایئر بیس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر افغانستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان سرزمین پر امریکی افواج کی واپسی کسی صورت قابل قبول نہیں۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی افواج کی دوبارہ موجودگی کا کوئی جواز نہیں اور یہ اقدام ناقابلِ عمل تصور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے برطانیہ کے دورے کے دوران برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بگرام ایئربیس امریکا کے لیے ایک اہم اسٹریٹیجک مقام رکھتا ہے کیونکہ یہ چین کے اُس خطے سے محض ایک گھنٹے کی فضائی مسافت پر ہے جہاں بیجنگ مبینہ طور پر جوہری ہتھیار تیار کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نئےگھریلو گیس کنکشن کا حصول؟ درخواست دہندگان کےلیے اہم خبر

ان کے بقول ہم اسے واپس لینا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں ہم سے بہت کچھ درکار ہے اور ہمیں وہ بیس چاہیے۔

Scroll to Top