پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کےلیے خوشخبری

سرکاری اسکیم کے بعد اب پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت بھی حج کی درخواستیں جمع کروانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آج سے خواہشمند افراد اپنی درخواستیں متعلقہ پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے جمع کروا سکتے ہیں۔

رواں سال پرائیویٹ اسکیم کے لیے60 ہزار عازمین کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، جس میں 22 ہزار 97 وہ افراد شامل ہیں جنہیں گزشتہ برس حج پر جانے کا موقع نہیں مل سکا تھا، جبکہ باقی37 ہزار 903 افراد نئے درخواست گزار ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کنگ عبداللہ ٹیچنگ ہسپتال مانسہرہ واقعہ:ذمہ دار ڈاکٹر کو فوری معطل کیا جائے، اسپیکر کی ہدایت

وزارت کا کہنا ہے کہ تمام پرائیویٹ حج آپریٹرز کو حلف نامہ جمع کروانا ہوگا کہ انہوں نے گزشتہ سال کے رہ جانے والے عازمین کی رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔

مزید یہ کہ پالیسی کے مطابق پرائیویٹ آپریٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پہلے ان عازمین کو ترجیح دیں جنہیں پچھلے سال حج کی سعادت حاصل نہ ہو سکی تھی۔

Scroll to Top