پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند رکھنے کی مدت میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔
اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (PAA) کی جانب سے نیا نوٹم (NOTAM) جاری کیا گیا ہے۔
نوٹم کے مطابق، بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی 23 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : پرائیویٹ اسکیم کے تحت عازمین حج کےلیے خوشخبری
یاد رہے کہ پاکستان نے 23 اپریل کو پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی، جس کے بعد یہ پابندی مسلسل توسیع کے ساتھ نافذ العمل ہے۔
ں۔





