عنقریب قبائلی اضلاع کے پی ٹی آئی ایم این ایز اور ایم پی ایز کا بڑا اسکینڈل سامنے آنے والا ہے، فیاض چوہان کا انکشاف

سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ عنقریب خیبر پختونخواہ کے قبائلی اضلاع میں تحریک انصاف کے ایم این اے اور ایم پی اے کا ایسا اسکینڈل منظر عام پر آنے والا ہے کہ پاکستان کے لوگ پانامہ سکینڈل کو بھول جائیں گے۔

ایک انٹرویو میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور پی ٹی ایم یہ سب ٹوٹل سمگلروں کی بنائی ہوئی تحریکیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ان میں بنیادی اسٹیک ہولڈر جو ہے اینٹی پاکستان وہ سمگلرز ہیں۔ کھربوں ڈالر کی سمگلنگ ہو رہی تھی جس کے بینیفشری محمود خان اچکزئی سے لے کر پی ٹی ایم، بی ایل اے اور آپ کی تحریک انصاف کے سارے لیڈر تھےخصوصاً قبائلی علاقے کے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ میری رپورٹ یہ ہے کہ ایف سی والے جب بھی کوئی چھاپہ مارتے ہیں تحریک انصاف کے کسی نہ کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی سمگلنگ کی کنسائنمنٹ پراور وہ پھر اسمبلی میں کھڑے ہو کر آپریشن کے خلاف تقریریں شروع کر دیتے ہیں کہ ہم فوج کو آپریشن کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مذید کہا کہ یقین جانیں یہ کھربوں روپے کا اسکینڈل ہے، پانامہ سے بڑا اسکینڈل ہے۔ میری معلومات کے مطابق یہ ابھی آنے والا ہے۔ پاکستان کی ایجنسیاں اس پر کام کر رہی ہیں، وہ کھل کر چیزیں پیش کریں گی کہ تحریک انصاف کے قبائلی علاقوں کے جو ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں وہ کیا کیا حرام کے کھیل کھیل رہے ہیں یہ سارا کھیل قوم کے سامنے آ جائے گا۔

Scroll to Top