لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب کو امن مذاکرات کی پیشکش کر دی

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب کو مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کو بھلا کر اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ قائم کیا جائے۔

حزب اللہ کے نائب سربراہ نعیم قاسم نے ٹی وی خطاب میں کہا کہ خطے کی اصل خطرہ اسرائیل ہے، نہ کہ ایک دوسرے کے مابین اختلافات۔

انہوں نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی تجویز دی اور یقین دلایا کہ حزب اللہ کے ہتھیار صرف اسرائیل کے خلاف ہیں، نہ کہ لبنان، سعودی عرب یا کسی اور ملک کے خلاف۔

یہ بھی پڑھیں : جمہوریت کو مضبوط بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

یاد رہے کہ 2016 میں سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، اور حالیہ مہینوں میں سعودی عرب نے واشنگٹن اور لبنان میں حزب اللہ مخالف گروپوں کے ساتھ مل کر لبنان کی حکومت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ حزب اللہ کو غیر مسلح کرے۔

Scroll to Top