پشاور: پشاور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز اور عبدالطیف کی نااہلی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ ان رہنماؤں کو اچانک اور سخت سزائیں دی گئیں، جو کلاؤڈ برسٹ کی طرح تھیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ فیصلے ہمیں شدید متاثر کرچکے ہیں اور اب وقت ہے کہ ایک دوسرے کو نشانہ بنانے کا سلسلہ ختم کیا جائے۔
انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نااہلی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں : لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے سعودی عرب کو امن مذاکرات کی پیشکش کر دی
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کو سزائیں سنائی تھیں۔
جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں قومی اسمبلی اور سینیٹ کی نشستوں سے نااہل قرار دے دیا تھا۔





