پاک سعودی معاہدے کے بعد افغانستان سے حملہ سعودی عرب پر حملہ تصور ہوگا، رانا ثنا

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہاکہ پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے کے بعد افغانستان سے پاکستان پر ہونے والا کوئی بھی دہشت گرد حملہ سعودی عرب پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ یہ دفاعی معاہدہ بھارت کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب کسی بھی دہشت گرد کارروائی کا جواب اسی شدت سے دیا جائے گا جس طرح بھارت کے خلاف معرکۂ حق میں حقِ دفاع استعمال کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : مردان میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ

رانا ثنا اللہ نے واضح کیا کہ افغانستان سے پاکستان پر حملے کو اب سعودی عرب پر حملہ سمجھ کر سخت جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top