راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، این آئی (ایم) نے جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برطانوی فوج کے وارمنسٹر اور لارکھل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔
اس موقع پر سی او اے ایس کو ڈیپ ریس اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید کاری کے منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران برطانوی فوج نے بغیر عملے کے نظام اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش کی، جو اعلیٰ سطح کی ٹیکنالوجی کی نمائندگی کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : نشئیوں کی موجودگی نے پشاور کی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی
اس دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے فوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانا اور جدید دفاعی ٹیکنالوجیز سے آگاہی حاصل کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ وزٹ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دفاعی تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور مستقبل میں مشترکہ فوجی حکمت عملیوں کے فروغ کا پیش خیمہ ہے۔





