ٹانک: ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو آج بروز پیر صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک برقرار رہے گا۔
اس دوران جنڈولہ میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی عائد رہے گی، بازار اور تمام تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بند رہیں گی۔
کرفیو کے دوران کوڑ سے جنڈولہ تک مین شاہراہ بھی تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم شہباز شریف کا برطانیہ کا دورہ مکمل، آج امریکہ روانہ ہوں گے
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کا مقصد سکیورٹی کے خدشات کو دور کرنا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔
عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کرفیو کی پابندی کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔





