پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے انہیں 28 اکتوبر تک ضمانت دے دی ہے۔
درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت جاری کی ہے کہ سلمان اکرم راجا کو اس دوران کسی درج مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے۔





