ہونڈا کی پہلی فل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف

ہونڈا نے یورپ میں اپنی پہلی فل سائز الیکٹرک موٹر سائیکل WN7 باضابطہ طور پر متعارف کروا دی ہے۔

کمپنی کے 2040 کی دہائی تک اپنی تمام موٹر سائیکلوں کو کاربن نیوٹرل بنانے کے عزم کا اہم حصہ ہے۔

موٹر سائیکل ہونڈا کا پہلا فکسڈ بیٹری والا الیکٹرک نیکڈ ماڈل ہے جس کا ڈیزائن EV Fun Concept پر مبنی ہے جو 2024 میں میلانو کے EICMA موٹر سائیکل شو میں پیش کیا گیا تھا۔

 WN7 کے نام میں W کا مطلب “Be the Wind”، N کا مطلب “Naked” اور 7 اس کی آؤٹ پٹ کلاس کو ظاہر کرتا ہے۔

اس موٹر سائیکل کی قیمت 12,999 پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 4.9 ملین روپے بنتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق WN7 ایک چارج پر 130 کلومیٹر سے زائد کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔

بائیک میں میں فکسڈ لیتھیم آئن بیٹری استعمال کی گئی ہے جو CCS2 فاسٹ چارجنگ کی سہولت رکھتی ہے جس سے بیٹری 20 فیصد سے 80 فیصد تک تقریباً 30 منٹ میں چارج ہو جاتی ہے۔

گھر پر مکمل چارج تین گھنٹوں سے کم وقت میں ممکن ہے، کارکردگی کے حوالے سے یہ موٹر سائیکل 600cc انجن والی انٹرنل کمبسشن موٹر سائیکلوں کے برابر آؤٹ پٹ اور 1000cc ماڈلز کے برابر ٹارک فراہم کرتی ہے۔

بائیک کا ڈیزائن خاص طور پر الیکٹرک وہیکلز کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ 5 انچ کی TFT اسکرین اور Honda RoadSync اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی جیسی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جدید ترین سیٹلائٹ، پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی

WN7 کے ذریعے ہونڈا نے بڑے الیکٹرک موٹر سائیکل مارکیٹ میں اپنی موجودگی کا اعلان کیا ہے، جو پہلے صرف الیکٹرک سکوٹرز اور چھوٹے کامیوٹر ماڈلز تک محدود تھی۔

Scroll to Top