سی پیک ٹو اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے دروازے کھولے گا، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی، احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے جو پاکستان کے لیے اقتصادی ترقی اور روزگار کے نئے دروازے کھولے گا۔

بیجنگ میں پاک چین مشترکہ رابطہ کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں خاص طور پر زرعی شعبے کی جدت، صنعتی اشتراک اور ٹیکنالوجی پر مبنی شراکت داری کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ آئندہ دس برسوں میں پاکستانی عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات ڈالے گا اور ملکی معیشت میں شعبہ جاتی تبدیلیاں لانے کا باعث بنے گا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان، چین کے صنعتی اور برآمدی ماڈل سے سیکھ کر اپنی برآمدی صلاحیت میں بہتری لانے کا خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا ‘پلس’ فیچر جو سوتے وقت بھی آپ کی مدد کرے گا

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی، روبوٹکس، فِن ٹیک اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون پر مبنی ہنر مندی کے پروگرام پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے۔

Scroll to Top