پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی یا سستی ہوں گی؟ اہم خبر آگئی

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر ہے، یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔

ابتدائی ورکنگ کے مطابق،پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے فی لیٹرہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 48 پیسے فی لیٹرلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 76 پیسے فی لیٹرمٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے 65 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل انڈسٹری نے قیمتوں سے متعلق ابتدائی ورکنگ مکمل کرلی ہے۔ اوگرا (OGRA) حتمی ورکنگ وزارت پیٹرولیم کو ارسال کرے گا، جس کے بعد وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد یہ سمری وزیراعظم شہباز شریف کو منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ ان نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی تھی، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

عوام کی نظریں اب حکومت کے فیصلے پر لگی ہوئی ہیں، جو پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔

Scroll to Top