پشاور سمیت مختلف شہروں میں آٹا ایک بار پھر مہنگا، عوام پریشان

پشاور سمیت مختلف شہروں میں آٹا ایک بار پھر مہنگا، عوام پریشان

مہنگائی کی موجودہ لہر میں آٹا بھی مسلسل مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے متوسط اور کم آمدنی والے طبقات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن پشاور کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 100 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا اب 2400 روپے میں دستیاب ہے۔جبکہ فائن آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

پنجاب میں بھی قیمتیں کنٹرول سے باہرادھر پنجاب میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حالانکہ حکومت کی جانب سے قیمتوں میں استحکام کے دعوے کیے جا رہے تھے۔ سرگودھا میں سفید آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 20 روپے اضافہ ہوا ہے۔سرخ آٹے کے نام سے فروخت ہونے والے گٹو کی قیمت 10 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

سرکاری نرخ صرف کاغذوں تک محدودرپورٹ کے مطابق سرگودھا شہر اور گردونواح میں اکثر مقامات پر سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں، جس کے باعث عوام کو من مانے داموں آٹا خریدنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے شکایت کی ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہو چکی ہیں اور کسی قسم کی نگرانی نظر نہیں آ رہی۔

عوام کا مطالبہ پشاور اور پنجاب کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ:آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Scroll to Top