انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار فلسطین نے ٹرمپ کے منصوبے کو مسترد کردیا

بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل سینٹر آف جسٹس فار فلسطین (آئی سی جے پی) نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے متعلق امن منصوبے کو سطحی نوآبادیاتی اور فلسطینی عوام کی خواہشات سے مبرا قرار دیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹرمپ کا منصوبہ نہ انصاف فراہم کرتا ہے اور نہ ہی احتساب کا تقاضا پورا کرتا ہے، بلکہ یہ اسرائیلی قبضے کی بنیادی وجوہات کو نظر انداز کرتا ہے۔

آئی سی جے پی نے انتباہ کیا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیل کو امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے یا تاخیر کرنے کا موقع دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علیمہ خان کو پارٹی چیئرمین بنانے کی منظم مہم چلائی جا رہی ہے، وزیر اعلیٰ علی امین

مزید برآں بین الاقوامی تنظیم نے ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی شمولیت پر بھی سخت تنقید کی ہے۔

Scroll to Top