اسرائیلی جارحیت کے خلاف گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر بین الاقوامی مظاہرے پھوٹ پڑے

عالمی فلوٹیلا تنظیم گلوبل صمود فلوٹیلا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قافلے پر حملوں اور کارکنوں کی گرفتاری کے بعد وہ عالمی سطح پر احتجاجی مہم شروع کرے گی۔

تنظیم نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسرائیل کو مؤثر ردعمل دیا جائے۔

تنظیم نے مطالبہ کیا کہ مختلف ممالک کے سفارتخانوں اور پارلیمانی عمارتوں کے سامنے مظاہرے کیے جائیں تاکہ فلسطینیوں کے حق میں عالمی دباؤ پیدا کیا جا سکے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اُن کمپنیوں کے خلاف احتجاج کرنے کا بھی مطالبہ کیا جو ان کے بقول اسرائیل کی نسل کشی میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ میں شٹ ڈاؤن کا بحران، ناسا سمیت ادارے بند، لاکھوں ملازمین کو جبری چھٹیاں دے دی گئیں

گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال کے بعد یونان میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے، اور اٹلی و ترکیہ میں بھی بڑی تعداد میں عوام نے فلوٹیلا اور غزہ پر حملوں کے خلاف سڑکوں کا رخ کیا ہے۔

جب اسرائیلی بحریہ نے فلوٹیلا کی کئی کشتیوں پر کارروائی کی، کارکنوں کو گرفتار کر کے انہیں اسرائيلی بندرگاہوں پر منتقل کیا۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار افراد کو محفوظ رکھا گیا ہے اور انہیں جلدی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

Scroll to Top