چارسدہ: چارسدہ ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ نے ستمبر 2025 میں ایک سنگِ میل عبور کرتے ہوئے مجموعی طور پر 106,372 مریضوں کا علاج کیا، جو ہسپتال کی تاریخ میں ایک ماہ کے عرصے میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔
انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اس دوران او پی ڈی میں 52,688 مریض جبکہ ایمرجنسی میں 53,684 مریضوں کو خدمات فراہم کی گئیں۔
او پی ڈی کے داخلی ڈیپارٹمنٹس کی تفصیل یہ ہے: میڈیکل 11,785، آرتھوپیڈک 6,578، جلد/اسکن 6,119، ای این ٹی 4,531، بچوں (پیدز) 5,083، آنکھیں 3,176، گیسٹرو 2,851، ڈینٹل 1,488۔
یورولوجی 1,318، کارڈیالوجی 1,315، نیوروسرجری 1,537، پلمنولوجی 1,697، اینڈوکرائنولوجی 1,886، سرجری 2,472، سائیکاٹری 266، نیفرو 218، فزیوتھراپی 228، ہومیوپیتھک 55، حکیم 67 اور گائنی 18 مریض شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی جارحیت کے خلاف گلوبل صمود فلوٹیلا کی کال پر بین الاقوامی مظاہرے پھوٹ پڑے
ہسپتال انتظامیہ نے اس کامیابی کا سہرا ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، سب اسٹاف اور معاون عملے کو دیا ہے، جن کی انتھک محنت اور خدمتِ انسانیت کے جذبے نے اس سنگِ میل کو ممکن بنایا۔
انتظامیہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے وقتوں میں بھی ہسپتال اسی جذبے اور کارکردگی کے ساتھ مریضوں کی خدمت کرتا رہے گا۔





