چینی کی درآمد پر حکومت کا روک لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے چینی کی مزید درآمدات روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت قومی غذائی تحفظ نے شوگر کے ذخائر کا جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ ملک میں چینی کی وافر مقدار موجود ہے اور مزید درآمد کی ضرورت نہیں۔

سرکاری حکام کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 3 لاکھ میٹرک ٹن کے موجودہ معاہدوں تک ہی چینی کی درآمد جاری رکھے اور اس کے بعد مزید درآمد نہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق مزید کارروائی روک دی

واضح رہے کہ حکومت نے اس سے قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا،

تاہم موجودہ ذخائر کی موجودگی کے پیش نظر اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔

Scroll to Top