کوہاٹ میں قائم مقام آئی جی پولیس محمد علی بابا خیل نے ہنگو کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر حاضری دی اور پولیس لائن کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے عبدالعلی چیک پوسٹ پر اہلکاروں سے ملاقات کی اور فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے ہدایات دیں۔
محمد علی بابا خیل نے امن کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر امن کے قیام پر زور دیا۔
پولیس ٹریننگ کالج ہنگو کا بھی دورہ کیا جہاں سہولیات کا جائزہ لے کر بہتری کے احکامات دیے اور پودا لگایا۔
ڈی پی او ہنگوخانزیب خان مہمند کے ساتھ اجلاس میں ضلع کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں آئندہ دس سال تک ریجیم چینج کا امکان نہیں، سینئرصحافی عقیل یوسفزئی
ڈی پی او ہنگو خانزیب خان مہمند کا کہنا ہے کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں ہوگا، دہشت گردوں کو کسی بھی صورت قانون کے مطابق انجام تک پہنچایا جائے گا۔
قائم مقام آئی جی نے مربوط پولیسنگ کے ذریعے جرائم پر قابو پانے اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے پر زور دیا۔





