ضلع مہمند میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، کھڑی فصلیں متاثر

مہمند: ضلع مہمند کی تحصیل پڑانگ غار کے علاقوں یوسف بابا اور غنڈی میںگرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ژالہ باری اتنی شدید تھی کہ اس سے کھڑی فصلوں، گھریلو املاک اور سولر پینلز کو شدید نقصان پہنچا ہے، جبکہ بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

اگرچہ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، لیکن ژالہ باری کی شدت نے کسانوں کو پریشان کر دیا ہے، کیونکہ فصلیں برداشت کے قریب تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ انتظامیہ نے ڈیموکریٹ ریاستوں کے لیے 26 ارب ڈالر کے فنڈز منجمد کر دیے

ریسکیو ترجمان کے مطابق ریسکیو ٹیمیں الرٹ ہیں، تاہم تاحال کسی جانی یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

صورتحال کی نگرانی جاری ہے اور متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top