ایبٹ آباد میں شدید بارش، گاڑی ندی میں بہہ گئی، 2 لاشیں نکال لی گئیں

ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ میں شدید بارش کے باعث ندی ہرو میں طغیانی کے دوران ایک سوزوکی گاڑی پانی میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد اور چار زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تحصیل لورہ کے علاقوں تروڑ اور نگری ٹوٹیال کے درمیان رات تقریباً 3 بجے پیش آیا جب سوزوکی ڈرائیور نے ندی پار کرنے کی دوبارہ کوشش کی تاہم تیز پانی کے بہاؤ کے باعث گاڑی مکمل طور پر بہہ گئی۔

گاڑی میں سوار تمام 6 افراد پھیری کا کام کرتے تھے اور روزمرہ سامان لے جا رہے تھے، حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے فوری امدادی کارروائیاں شروع کیں، اب تک ایک لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دو افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

چار زخمی افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع مہمند میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری، کھڑی فصلیں متاثر

مقامی افراد کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس نے ندی میں طغیانی کے باوجود گاڑی لے جانے کی کوشش کی۔

Scroll to Top