عظمیٰ بخاری اور شرمیلا فاروقی آمنے سامنے، مناظرے کا چیلنج

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے مناظرے کے چیلنج کو قبول کر لیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ اپنی 17 سالہ کارکردگی کا تفصیلی حساب سامنے لائیں جبکہ وہ خود پنجاب کی چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنی ڈیڑھ سے دو سالہ کارکردگی کے ساتھ مناظرے کے لیے تیار ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان کے دور میں 90 سے زائد اہم اقدامات کیے گئے ہیں جن میں تعلیمی شعبے میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی پیکج شامل ہے۔

پیکج کے تحت میٹرک بورڈ امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو گولڈ میڈل، لیپ ٹاپ اور لاکھوں روپے کے نقد انعامات دیے جا رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ طلبہ کی تمام اقسام کی تعلیم کی ذمہ داری خود اٹھائے گی۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف تعلیمی معیار کو بلند کریں گے بلکہ طلبہ کے حوصلے بھی بڑھائیں گے اور انہیں مستقبل میں بہتر مواقع فراہم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر معیشت بن سکتا ہے،وزیر خزانہ

ان کا کہنا تھا کہ یہ تعلیمی اصلاحات پنجاب کے تعلیمی نظام میں ایک تاریخی پیش رفت ہیں جو ملک بھر کے تعلیمی معیار کو نئی جہت فراہم کریں گی۔

Scroll to Top