کور کمانڈر کا جامعہ پشاور کا غیر معمولی دورہ، اہم ایشوز پر خصوصی خطاب

کور کمانڈر پشاور جنرل عمر بخاری نے پشاور یونیورسٹی کا دورہ کیا ، طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ انٹریکٹو سیشن کا انعقاد کیا۔

کور کمانڈر پشاور جنرل عمر بخاری نے صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر جامع اور مؤثر خطاب کیا اور یونیورسٹی کے تحقیقی اور تعلیمی کردار کو بھی سراہا۔

طلبہ و اساتذہ نے کور کمانڈر کو جامعہ کے تعلیمی منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہ کیا، سیشن میں ملکی امن و امان اور سیکیورٹی چیلنجز پر طلبہ کے سوالات کا بھی تفصیلی جواب دیا گیا۔

طلبہ نے اس موقع کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے سیشنز سے پاک فوج سے متعلق غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور ڈس انفارمیشن کا خاتمہ ممکن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد میں شدید بارش، گاڑی ندی میں بہہ گئی، 2 افراد لاپتہ

طلبہ نے مزید کہا کہ آئندہ بھی ایسے سیشنز ہونے چاہئیں تاکہ سیکیورٹی اور انتہاپسندی سے متعلق ابہام کو ختم کیا جا سکے، انہوں نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابیوں پر بھی خراج تحسین پیش کیا۔

Scroll to Top