فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ کے زیر اہتمام پشاور کے تاریخی قلعہ بالاحصار میں گرینڈ خیبر جرگہ ہوا جس میں قبائلی عمائدین، سول انتظامیہ اور عسکری قیادت نے بھرپور شرکت کی۔
جرگے کی صدارت انسپکٹر جنرل ایف سی نارتھ میجر جنرل عمران سرتاج نے کی، ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے معزز قبائلی مشران اور سول اداروں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہوئے۔
جرگے کے دوران خیبر کے امن و امان کی موجودہ صورتحال، درپیش چیلنجز اور عوامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
قبائلی عمائدین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ قریبی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور کو بھی اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر کا جامعہ پشاور کا غیر معمولی دورہ، اہم ایشوز پر خصوصی خطاب
تقریب کا اختتام قومی یکجہتی، باہمی اعتماد اور علاقائی امن کے عزم کی تجدید کے ساتھ کیا گیا۔





