بلوچستان میں خفیہ اہم کارروائی، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 7 دہشت گرد مارے گئے

بلوچستان کے ضلع شیرانی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک شدہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، کارروائی کے بعد علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خاتمے اور بھارت کی پراکسی سرگرمیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، قلعہ بالاحصار میں قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی حکام کا اہم مشاورتی جرگہ

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ قوم سے کیا گیا ہے اور یہ مشن ہر صورت پورا کیا جائے گا۔

Scroll to Top