صوابی میں مسجد کے احاطے میں افسوسناک واقعہ، چچا زاد ایک دوسرے کے دشمن بن گئے

خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ مسجد کے اندر اس وقت پیش آیا جب چچازاد بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانے مکان کے تنازع پر پیش آیا جس میں عابد، سلطان زیب اور ضیاد نامی افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقتولین کا تعلق جمیعت علماء اسلام (ف) کے تحصیل ٹوپی  کے جوائنٹ سیکرٹری احسان کے خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے،  پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور، قلعہ بالاحصار میں قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی حکام کا اہم مشاورتی جرگہ

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Scroll to Top