پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عالمی درجہ بندی میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

اگست 2025 کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ توڑ پیش رفت کی جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں 11.36 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایک ماہ کے دوران نہ صرف ملکی سرمایہ کاروں کو بھاری منافع حاصل ہوا بلکہ عالمی سطح پر بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج کی درجہ بندی میں بہتری آئی۔

عالمی درجہ بندی میں سٹاک ایکس چینج اب نائیجیریا، تھائی لینڈ اور بنگلہ دیش کے بعد چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو امریکی ڈالر کی بنیاد پر 11.4 فیصد کا منافع حاصل ہوا۔

اگست میں سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 16,900 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا جس کے باعث انڈیکس 148,594 پوائنٹس سے بڑھ کر 165,494 پوائنٹس پر بند ہوا، ستمبر کے آخر میں 30 ستمبر کو انڈیکس نے 166,556 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھوا۔

کارکردگی کے لحاظ سے سب سے زیادہ بہتری میوچل فنڈز، پاور سیکٹر اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں دیکھی گئی جنہوں نے مارکیٹ کی مجموعی کارکردگی کو نمایاں طور پر تقویت دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 2047 تک 3 ٹریلین ڈالر معیشت بن سکتا ہے،وزیر خزانہ

ستمبر کے دوران کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آنے سے سرمایہ کاروں کو مجموعی طور پر 1,627 ارب روپے کا منافع ہوا، اسی طرح اگست میں مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 17,535 ارب روپے سے بڑھ کر 19,162 ارب روپے سے تجاوز کر گئی۔

Scroll to Top